تلنگانہ ریاست میں اراکین اسمبلی کے تنخواہوں میں اضافہ کے بعد اب مدھیہ پردیش اسمبلی کے بجٹ سیشن کے آخری ایام میں ممبران اسمبلی کو تنخواہ بھتے بڑھنے کی سوغات ملی ہے. کابینہ نے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ کے لیے کی تجویز کو قبول کر لیا ہے.
شیوراج حکومت کی کابینہ نے ممبران اسمبلی کی
تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے. اس بل کے پاس ہوتے ہی ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں دگنا اضافے دیکھنے کو ملے گی. ایک طرف جہاں اراکین اسمبلی کی تنخواہ 71،000 سے بڑھ کر 1،10،000 فی مہینہ، وزیر اعلی کی تنخواہ 1.43 لاکھ سے بڑھ کر 2 لاکھ ماہانہ ہو جائے گا. وہیں ریاست کے وزیر کی تنخواہ 1.3 لاکھ سے بالاتر 1.50 لاکھ ماہانہ ہو جائے گا.